بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست مسترد

بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہوگئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے بریت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے اور 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوچکی ہے جبکہ ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد بھی موجود ہیں، ٹرائل کی اس سٹیج پر بریت کی درخواست مناسب نہیں۔پراسیکیوٹر نے دلائل میں بتایا کہ سابق وفاقی وزیر اور مقدمے میں شریک ملزم شیخ رشید احمد کی درخواست بریت بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسترد کی تھی اور ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے، بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

Exit mobile version