بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مہاراشٹرا کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں واقع اسلحہ ساز فیکٹری میں جمعہ کو دھماکا ہوا جس کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ فیکٹری دھماکے میں 8 فیکٹری ورکرز ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں جس کی تصدیق یونین وزیر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا۔

فائر حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھت بھی نیچے آگری جس کے نیچے ورکرز دب گئے جن میں سے تین ورکرز کو زندہ نکالا گیا اور ایک ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔

اشتہار
Back to top button