بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم خوشاب میں منعقد

چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے چئیر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کو ستھرا پنجاب پروگرام، گرین ٹریکٹر سکیم،کسان کارڈ، ہمت کارڈ منیارٹی کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر سکیم، دھی رانی پروگرام، ریو نیو معاملات، جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت وزیرا علیٰ پنجاب کے دیگر خصوصی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے چئیر پرسن نے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات بر ؤئے کار لارہی ہیں اور تما م حکو متی اقدامات کی وہ خود ما نیٹر نگ کررہی ہیں تا کہ عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسرا ن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات، طبی سہولیات اورصفائی ستھرائی کے مکمل انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے سی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سرکاری اور پرائیویٹ تمام سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور دور دراز دیہا توں میں جاکر سکولوں میں معیار تعلیم کو چیک کیا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تما م حکو متی اقدامات کی تشہیر کو بہتر انداز میں یقینی بنائیں تا کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے شہر اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور تجاوزات کے خاتمہ پر زور دیا۔ انہوں نے ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سے جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ لی اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر روڈز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ سے نوجوان نسل کو گمراہ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو اخلاقی تربیت دی جا ئے۔ چیئر پر سن کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیں۔

چیئر پرسن کا کہنا تھا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور حکو متی اقدامات کی انسپکشن کو یقینی بنائیں۔انہوں نے محکمہ زکوٰ ۃ کے افسران سے کہا کہ اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دیں اور مستحق لوگوں تک زکوٰ ۃ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار
Back to top button