پیل پدھراڑ میں نادرا سنٹر کا افتتاح
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے پیل پدھراڑ میں نادرا سنٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے وادی سون، دامن مہاڑ، کٹھہ سگھرال اور ضلع چکوال کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ نادرا سنٹر کے قیام سے لوگوں کی سفری مشکلات اور اخراجات میں کمی آئے گی۔ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پورا کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن اور خوشاب کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عوام نے ملک شاکر بشیر اعوان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔عوام نے وزیرِاعظم شہباز شریف، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نادرا سنٹر کے قیام سے سفری اخراجات اور مشکلات میں واضح کمی ہوگی اور یہ سنٹر ان کے لیے بڑی سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر سابق چیرمین پدھراڑ ملک عمران بشیر اعوان، معروف سیاسی وسماجی شخصیات ملک دوست محمد، ملک حسن اعوان، ملک اشرف اعوان ، ملک سرسا خان ، سیکرٹری یونین کونسل پدھراڑ ملک ظفر اقبال ،سابقہ کونسلر ملک اشرف اعوان ، منصب خان، محمد ایوب کا خان بلوچ اور مہر غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے۔