بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ممتاز شاعر قیوم طاہر نے اپنا شعری مجموعہ ” کانچ ” معروف ادیب و محقق جناب ڈاکٹر شفیق آصف کو عطا کیا

ممتاز شاعر قیوم طاہر نے اپنا شعری مجموعہ ” کانچ ” نامور ماہر تعلیم اور معروف ادیب و محقق جناب ڈاکٹر شفیق آصف کو عطا کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر شفیق آصف نے شعری مجموعہ "کانچ ” دان کرنے پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شفیق آصف کے مطابق ممتاز شاعر قیوم طاہر کی شاعری بہت عمدہ اور فکر انگیز ہے۔ علم و ادب کے سرمایہء افتخار جناب ڈاکٹر شفیق آصف نے ایف ایم 101 سرگودھا پہ اپنے لائیو پروگرام ” دل کی بات ” میں قیوم طاہر کی بہت سی غزلیں پڑھیں جنہیں لسنرز نے بےحد پسند کیا، آپ عہد_ موجود کے ایک نہایت پختہ کار شاعر ہیں،آپ کا فکری و اسلوبیاتی جہان اپنے ہم عصروں سے الگ تھلگ ہے۔ آپ کے لئے علمی ادبی حلقوں نے محبت سلامتی اور سکھ کی بےشمار دعائیں کی ہیں۔

اشتہار
Back to top button