بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

25 دسمبر جب تک آتا رہے گا بانی پاکستان کی عظمت کا اعتراف کیا جاتا رہے گا؛ سئنیر صحافی ملک ممتاز حسین جوڑا

سئنیر صحافی ملک ممتاز حسین جوڑا نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی اعلی ا قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت اسلامی جمہوریہ ء پاکستان ہے۔ 25 دسمبر جب تک آتا رہے گا بانی پاکستان کی عظمت کا اعتراف کیا جاتا رہے گا۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر ہم کو اس حوالہ سے عزیز تر ہے کہ اس دن ایک عظیم قائد نے جنم لیا ہے اور جہنوں نے آگے چل کر برصغیر کے مسلمانوں کو ایک جداگانہ تشخص دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائد اعظم کی مناسبت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح وہ بین الاقوامی شخصیت ہیں جنہوں نے ایک عرصہ قلیل میں نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا بلکہ ان کو عالم اسلام کی سب سے بڑی مملکت بھی بنا کردی۔ یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ انہوں نے برصغیر کا جغرافیہ بھی بدل کر رکھ دیا۔

ہمارے عظیم قائد نے اپنی صحت کی پروا کیے بغیر انگریزوں اور ہندوؤں کی سازشیں ناکام کرکے پوری دنیا سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر 25 دسمبر کو اپنے بانی پاکستان کو سنہری الفاظ میں ہدیہ ء تبریک پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ عہد بھی کرتے ہیں کہ جیسا انہوں نے پاکستان کو ایک جدید اور فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا ہم اس کی تعمیروترقی کےلیے لمحہ بہ لمحہ کوشش کرتے رہیں گے۔

اشتہار
Back to top button