بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان کی میڈیا سے خصوصی گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے دنیائے عالم کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا اور ایک آزاد اسلامی مملکت کی بنیاد ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہء پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے آبا و اجداد نے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں لازوال قربانیاں دیں۔ اب اس پیارے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بانی ء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی ،امن و سلامتی اور استحکام کےلئے ہمیں بحثیت قوم اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملک محمد خالد اعوان نے کہا کہ بانی ء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح حقیقت میں ایک عظیم انسان تھے۔ جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ قائداعظم محمد علی جناح نے پورے خلوص سے پاکستان کے قیام کےلئے جدوجہد کی یہی وجہ ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے بھی قیام پاکستان کی عظیم المرتبت تحریک میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن کے رہنما نے مزید کہا کہ نسل نو کو بانیء پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے روشناس کرانے کےلئے ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا تاکہ ایک آزاد فلاحی ریاست کے قیام کا مقصد پورا ہوسکے . ملک محمد خالد اعوان نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ بابائے قوم کے فرمودات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مادرگیتی کی تعمیر و ترقی کے لیےبھرپور کردار ادا کریں ۔

اشتہار
Back to top button