بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کے پی آئیز کا مشترکہ اجلاس, پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کے پی آئیز کا مشترکہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کے علاوہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور کے پی آئیز سے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ عوام الناس کو حکومتی نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے کے پی آئیز سے متعلقہ افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

اشتہار
Back to top button