محکمہ زرعی انجینئرنگ کے زیراہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفار میشن پلان کے حوالہ سے تقریب
محکمہ زرعی انجینئرنگ کے زیراہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفار میشن پلان کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کامران افضل،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع عبدالماجد خان و دیگر متعلقہ افسران سمیت زمینداران نے شرکت کی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع کے ہر مرکز سے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب ہونے والے کسانوں کو 5 لاکھ روپے فی کس سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات فراہم کیے جائیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس منصوبے کے تحت 35 قسم کے زرعی آلات و مشینری کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔سبسڈی پر زرعی مشینری و آلات حاصل کرنے کے لئے ضلع کے30 خوش نصیب کاشتکاران کا بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کیا گیا۔تقریب میں موجود زمینداروں اور کاشتکاروں نے زراعت کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا۔