یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امرہے، عبدالعلیم خان
پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹا ئے جا رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی؛ وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات کی گفتگو
وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امرہے،پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے،پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹا ئے جا رہے ہیں،جلد اچھی خبر ملے گی۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر نجکاری،سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے پی آئی اے کی نجکاری کی اب تک کی پیشرفت پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ یورپ کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کا آغاز خوش آئند امرہے پی آئی اے کا یہ فلائٹ آپریشن شروع ہونا اس ادارے کی نجکاری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگااب لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ یورپ کیلئے پی آئی اے میں سفر کر سکیں گے انشا اللہ جلد ہی پی آئی اے کو برطانیہ اور امریکہ میں بھی آپریشنل کرنے کی بھی خوشخبر ی ملے گی پی آئی اے کی نجکاری میں حائل مختلف مسائل دور ہو چکے، اب تیزی سے مراحل طے ہونگے پی آئی اے کی فروخت کیلئے آئی ایم ایف نے دو اہم ایشوز کو منظور کر لیا ہے نئے جہازوں کی خریداری پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم، پی آئی اے کے تمام نقصانات کو ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کر ینگے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کو کسی پرانی واجب الادا رقم کے بغیر بیچیں گے ان اصلاحات کے بعد "انویسٹرز "کے لئے پی آئی اے کی خریداری زیادہ پر کشش ہو جائیگی پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے امور تیزی سے نمٹا ئے جا رہے ہیں،جلد اچھی خبر ملے گی