بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ کا افتتاح؛ تحصیل قائدآباد میں تقریب کا انعقاد

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں تحصیل قائدآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ، انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور(کوآرڈینیٹرٹو ایم این اےانجنیر ملک گل اصغر بگھور)، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک قائدآباد ڈاکٹر رستم علی تھے۔

تقریب میں وزیر اعلی ا پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے لیے اہل بینیفیشری میں کارڈز تقسیم کیے گئے۔محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کسانوں کو سہولیات اور آگاہی کی فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مویشی پال حضرات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

لائیو سٹاک کارڈ سے جہاں گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا وہیں مویشی پال حضرات بھی مالی طور پر مستحکم ہوں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہوں گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وزیر اعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے 100 فیصد ثمرات کے حصول کے لیے وزیر لائیوسٹاک، سیکرٹری لائیوسٹاک کے احکامات کی روشنی میں مویشی پال حضرات کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button