بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محمد ابوبکر کو سینیئر مینیجر نیشنل بینک کے عہدے پر ترقی

تحصیل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، محمد ابوبکر کو سینیئر مینیجر نیشنل بینک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محمد ابوبکر کا تعلق نورپورتھل سے ہے ۔ ان کا شمار علاقہ تھل کے نامورہونہار سپوتوں میں ہوتا ہے ۔ زمانہء طالب علمی ہی سے وہ اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے حصول تعلیم کے دوران ہمیشہ مختلف کلاسز میں شاندار پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے۔

موصوف ایک عرصہ سے نیشنل بینک کے لیے بطور آفیسر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ اس دوران انہیں نے مختلف قسم کی اسائنمنٹس تفویض کی جاتی رہی ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کی بجا آوری میں مثالی کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔

محمد ابوبکر پروقار، بردبار ،ملنسار، ہنس مکھ اور ہردلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے علاقہ بھر میں انہیں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ بطور آفیسر نیشنل بینک انہیں ارباب اختیار کی طرف سے مختلف مواقع پر حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔ اب انہیں سینیئر مینیجر نیشنل بینک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس پر علاقہ کے عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے ان کی ان سروس پروموشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ محمد ابوبکر ، تحصیل نورپور تھل کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرمایہء افتخار، ممتاز ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ایکس پریزیڈنٹ پی ٹی یو تحصیل نورپورتھل ایم اللہ دتہ جاوید کے بھانجے ہیں ۔

اشتہار
Back to top button