بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ماہانہ مییل ڈے، ہدایت اسماعیل سکول کماہاں؛ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری اور چیئرپرسن عمرانہ کنیز نے بچوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا

ہدایت اسماعیل سکول کماہاں میں ماہانہ مییل ڈے کے موقع پر چیف گیسٹ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری اور چیئرپرسن عمرانہ کنیز نے بچوں میں کھانا تقسیم کیا۔

اس موقع پر فرزانہ چوہدری کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کے لیے والدین اور اساتذہ کرام کو ہرگز کوئی دقیقہ فر گزاشت نہیں کرنا چاہیے تاکہ یہ پروان چڑھ کر جہاں ذمہ دار شہری بنیں وہاں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی ان کی شخصیت بہترین اوصاف سے مزین ہو ۔

انہوں نے سکول انتظامیہ کی طرف سے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک و قوم کے درخشندہ ستاروں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے ۔

اشتہار
Back to top button