سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس ملک عبد المالک بوڑانہ انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ گروٹ چوک خوشاب تعینات
سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس ملک عبد المالک بوڑانہ کو انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ گروٹ چوک/ خوشاب تعینات کر دیا گیا۔ قبل ازیں وہ بطور انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ انور چوک /میانوالی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے ملک عبدالمالک بوڑانہ کی بطور انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک گروٹ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ حسب سابق اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دیتے ہوئے عوامی ریلیف کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ملک عبدالمالک بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مجھے جس علاقے میں بھی تعینات کیا گیا ہے میری ہمیشہ حتی المقدور یہ کوشش رہی ہے کہ حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں سماجی بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں اور ہمیشہ اپنے فرائض کی بجاوری کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
انشاءاللہ بطور انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک گروٹ بھی اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ارباب بست کشاد کے احکامات کی بجاآوری میں ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کروں گا ۔ واضح رہے کہ ملک عبدالمالک بوڑانہ کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں بوڑانوالہ سے ہے اورآپ بوڑانہ برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔