بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم  کی تھانہ مٹھ ٹوانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف  کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم  کی تھانہ مٹھ ٹوانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے شہریوں کے مسائل ان کے پاس جا کر سنے جائیں۔ توقیر محمد نعیم نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اور خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اشتہار
Back to top button