علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کے پی آئیز کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کے پی آئیز کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرخوشاب عثمان غنی،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن، سی او ہیلتھ،سی او ایجوکیشن،سی او ایم سیز،اے ڈی ایل جیز کے علاوہ سول ڈیفنس،ایگریکلچر،ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسرا ن موجود تھے۔
اس موقع پر ایس این اے سرار احمد نے اے ڈی سی (آر) کو ضلع کی تمام کے پی آئیز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے تمام محکموں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ سپیشل برانچ سے متعلقہ تمام شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے اورکے پی آئیز کی رپورٹ وقت پر پیش کی جائیں۔