ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ”کسان کنونشن” میں بطور مہمان خصوصی شرکت
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ”کسان کنونشن” میں بطور مہمان خصوصی شرکت* ۔
جسمیں صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد نیازی، ڈی سی خوشاب سروش فاطمہ ،ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن شاہد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خوشاب عبدالماجد خان اور محکمہ زراعت کے افسران سمیت کثیر تعداد میں زمیندار حضرات کی شرکت۔
اس موقع پر ملک شاکر بشیر اعوان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔حکومت پنجاب نے اس سال کسانوں کیلئے کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر سمیت دیگر متعدد پروگرام فراہم کیے ہیں جوبلاشبہ قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں کسانوں کااہم کردار ہے۔