معروف شاعرہ ڈاکٹر پونم نورین گوندل کے پانچویں شعری مجموعہ "پونم کی رات میں” کی شاندار تقریب پذیرائی
معروف شاعرہ ڈاکٹر پونم نورین گوندل کا پانچو اں شعری کا مجموعہ منظر عام پر آگیا۔ ان کے اس شعری مجموعہ "پونم کی رات میں "کی شاندار تقریب پذیرائی کا نعقاد کیا گیا۔ اس خوب صورت اور با وقار تقریب میں نامور رائٹر روبینہ شاہین نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر پونم گوندل کو ان کے اس نئے شعری مجموعے کی مبارکباد دی اور پروقار تقریب میں مدعو کرنے پر ان کی بے پناہ محبتوں کا دل کی اتھاہ گہرایوں سے شکریہ ادا کیا۔
اس پروقار تقریب کی صدارت آغا سلیمان باقر نے کی اور مہمانان خصوصی میں ملک کے مایہ ناز قلمکار جناب ناصر ادیب اور پروفیسر ناصر بشیر شامل تھے۔
شاندار ادبی تقریب میں اس کے علاوہ دیگر نامورقلمکاروں نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے ڈاکٹر پونم گوندل کو ان کی کتاب ” پونم کی رات میں ” کی اشاعت پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔ مقررین نے ڈاکٹر پونم گوندل کو ان کی بہترین ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خزاج تحسین بھی پیش کیا ۔