بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ہائی سکول پیلوونیس میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

گورنمنٹ ہائی سکول پیلوونیس میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم تھے جبکہ انٹرنیشنل شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈسٹرکٹ چیپٹر خوشاب کے ڈائریکٹر راجہ نور الہی عاطف بھی زینت محفل تھے۔ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک اختر حسین بنگی اور جملہ سٹاف نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ریڈ کارپٹ پہ مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے گیند کھیل کر سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
سپورٹس گالا کے منتظمین اور معاونین ملک غلام شبیر ، نگاہ حسین بھٹی ، طاہر نعیم اور جاوید اختر تھے۔ اس تقریب میں ریٹائرڈ پی ٹی آئ ملک محمد حسنین نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تمام گیمز کو زبردست طریقہ سے آرگنائز کروایا۔

سپورٹس گالا میں کرکٹ کے علاوہ 200 میٹر دوڑ ، 100 میٹر دوڑ، رسہ کشی، بوری ریس ،تھری لیگ ریس اور میوزیکل چیئر کے دلچسپ مقابلے شامل تھے۔
بچوں نے بڑھ چڑھ کے تمام گیمز میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے ہیڈ ماسٹر مدرسہ ہذا اور جملہ سٹاف کو داد دی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیوں کا انعقاد بہت خوش آئند ہے۔ اس طرح کے زبردست انتظامات بہت کم اداروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سالانہ سپورٹس گالا کے لیے علاقہ تھل کے معروف سرائیکی شاعرنگاہ حسین بھٹی کی خوبصورت کمپیرنگ اور ان کے منظوم پنجابی کلام نے ایونٹ کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

اشتہار
Back to top button