بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس، رواں سال کی چوتھی خصوصی انسداد پولیومہم بارے بریفنگ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی
کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں سال کی چوتھی خصوصی انسداد پولیومہم جو کہ 16 تا 20 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفنگ لی۔

تفصیلات کے مطابق دوران مہم ضلع کے 2لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے تحفظ کےحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تمام مائیکروپلان اپ ڈیٹ کریں اور موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راوگلزار یوسف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 51 یونین کونسل میں تمام عملہ تعینات کردیا گیا ھے اور ان کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق شروع ھوگی ہے اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم ان تمام ایکٹیویٹی کی مانیٹرنگ کررھی ھے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنرعثمان غنی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈی ایس او ڈٓبلیوایچ اوڈاکٹر سعد نیازی،سی ای او ایجوکیشن راحیلہ، ڈی پی اوچوھدری شاھدکے علاوہ تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرز، ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسرعمر شہزاد، ڈی ایس اومحمد امتیاز اوردیگر محکموں کے نمائندوں نےشرکت کی۔

اشتہار
Back to top button