قومی
بلیو ایریا اسلام آباد میں جاری احتجاج، مظاہرین کیخلاف گرینڈ آپریشن
تحریک انصاف کے مظاہرین منتشر، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھی چلے گئے
بلیو ایریا اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئے۔
تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
پولیس نے کارکنوں پر شیلنگ کرتے ہوئے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی، کارکنوں نے گرین بیلٹ کے پودوں اور درختوں کو آگ لگا دی، رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔