بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل، مضبوط اور جامع کمیونٹی کے لیے سول رجسٹریشن کے اندراج کو بہتر بنانے کے لیے آگاہی سیشن

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک محمد امتیاز نسیم اور محمد آصف خان نیازی سمیت دیگر نے گورنمنٹ ہائ سکول نورپور تھل میں سی پی ڈی آئ کی معاون سماجی تنظیم شیر کی طرف سے منعقدہ آگاہی سیشن میں شرکت۔

یہ آگاہی سیشن ایک مضبوط اور جامع کمیونٹی کے لیے سول رجسٹریشن کے اندراج کو بہتر بنانے کی خاطر منعقد کیا گیا۔ جس میں شیر این جی او کے فوکل پرسن ملک جاوید اقبال اعوان نے سول رجسٹریشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر حاضرین نے مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا جن کے حل کے لیے ممکنہ طریقہ کار اور ادراوں کے نمائندگان کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ,
ماسٹر ٹرینڑ و فوکل پرسن ستھرا پنجاب احتشام اشرف اور دیگر نے خطاب کیا اورضلع خوشاب میں سی پی ڈی آئی اور سماجی تنظیم شیر کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اشتہار
Back to top button