علاقائی
27نومبربروز بدھ صبح 9بجے ضلع کونسل ھال جوہرآباد میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری منعقد ہوگی
انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 27نومبربروز بدھ صبح 9بجے ضلع کونسل حال جوہرآباد میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔
اُس روز ضلع خوشاب کے متعلقہ وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنی جائیں گی اور نئی شکایات موقع پر وصول کی جائیں گیں۔
متعلقہ وفاقی محکموں کی ذمہ دار افسران کو اطلاع دی جا چکی ہے اور وہ موقع پر موجود ہوں گے۔
اسی روز انچارج وفاقی محتسب سر گو دھاریجن دو پہر 1 سے 2بجے ریڈیو ایف ایم 94 خوشاب پر آگاہی پروگرام انصاف آپکی دہلیز پر میں بھی شرکت کریں گے اور لائیو کالرز کو بھی اُنکے سوالات کا جواب دینگے۔