جموں و کشمیر
ٹیکس کی رقم کی ایک ایک پائی عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہی ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ٹیکس کی رقم کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔مظفرآباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ ہیلتھ پیکج عوام کے صحت سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کے لیے اپنی حکومت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔