حادثات و جرائم
پی ٹی آئی کارکنوں کی سنگجانی ٹول پلازہ میں لوٹ مار، کمپویٹر بھی لے گئے
پی ٹی آئی کارکنوں کا سنگجانی ٹول پلازا پر دھاوا دیا اور توڑ پھوڑ بھی کی، کارکن سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔
سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، پرتشدد مظاہرین نے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی، پرتشدد کارروائیوں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آ چکیں۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔