پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن کی یوم تاسیس منانے کی تیاریاں جاری
پارٹی یوم تاسیس کے اجتماعات سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری30 نومبر شام 5 بجے لائیو خطاب کریں گے
پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکرلیڈیز ونگ کی صدور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پارٹی کا 57واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و جذبے سے منانے کی تقریبات کیلئے اپنی تنظیموں کے اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔
پارٹی یوم تاسیس کے اجتماعات سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری30 نومبر شام 5 بجے لائیو خطاب کریں گے۔
یوم تاسیس کے موقع پرنظریاتی اجتماعات میں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بینظیر بھٹو شہیدکی قومی و عالمی خدمات کو سراہا جاۓ گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام، ملکی تعمیروترقی اور سالمیت کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ منایا جائے گا۔