گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ٹرانسفر ہونے والے اور نئے آنے والے ٹیچرز کے اعزاز میں پروقار پارٹی کا اہتمام
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ٹرانسفر ہونے والے اور نئے آنے والے ٹیچرز کے اعزاز میں پروقار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک محمد عمران بھروکہ نے بطریق احسن سر انجام دیے۔
تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اور طلباء نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپوربگھور کے لیے ہردلعزیز ٹیچرز ملک فیاض انور جوئیہ اور ملک عنایت اللہ کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور نئےآنے والے اساتذہ کرام ملک ،خالد ندیم، ملک کرامت علی ،ملک محمد عمران اور ملک محمد اقبال کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ملک فیاض انور جوئیہ اور دیگر ٹرانسفر ہوکر آنے والے اساتذہ کرام نے اپنے اعزاز میں پروقار تقریب سجانے پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے جملہ سٹاف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی بے پایاں محبتوں، عزتوں، چاہتوں اور مروتوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔ قبل ازیں پنڈال میں پہنچنے پر طلباء کے دلوں پر راج کرنے والے ہردلعزیز ٹیچر ملک فیاض انور جوئیہ اور ملک عنایت اللہ کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔
اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سینیئر ٹیچر ملک جبار اقبال اعوان اور ملک محمد یونس بھروکہ سمیت ان کی پوری ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا ۔