حادثات و جرائم
کلفٹن میں پولیس مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں اسنیپ چیکنگ کےدوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن گندا نالہ اسٹاپ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور 2موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان میں عبدالستار، سری چند، راج کمار اور نواب احمد شامل ہیں، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 2 ہفتےقبل ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کوقتل کیا تھا جبکہ ملزمان مقتول سعید سے 5 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔