ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کمپس میں ہفتہ صحت کیمپ، ضلعی صدر پی ایم ایل این خوشاب سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا دورہ
وزیراعلی ا پنجاب محترمہ میڈم مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کمپس میں ہفتہ ءصحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی صدر پی ایم ایل این خوشاب سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ہفتہ ء صحت کمپ کا تفصیلی وزٹ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کے مطابق
ہفتہ ء صحت کیمپ میں متعدد ٹیسٹ ہوں گے اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز حضرات چیک اپ کریں گے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ کیمپ میں جو کاوئنٹر بنائے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں1 رجسٹریشن ،2 کلینکل ہسٹری ،3 بنیادی معائنہ
،4 ہیماٹولوجیکل سکریننگ
5 خصوصی کاوئنٹر برائے ٹائپ I ٹائپ II ذیابیطس
،6 پھیپڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ*7 *حاملہ خواتین کا چیک اپ*8 *حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن ،9 کونسلنگ اور طبی رہنمائی شامل ہے*اس موقع پر *ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر طاہر حیات ملک ،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام حسین قاسمی اور کنسلٹنٹ حضرات و این ایم ایس آفیسرز بھی موجود تھے۔
ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ اس کیمپ میں بھر پور شرکت کریں اور اپنے عزیزو اقارب تک یہ پیغام پہنچائیں۔