بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی جارحیت جاری، رہائشی عمارتوں پر بمبار ی سے مزید 96 فلسطینی شہید

 غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں کمی نہ آسکی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ بھر میں رہائشی عمارتوں، خیموں اور راہ چلتے فلسطینیوں پر بمباری جاری رہی، 24گھنٹے میں 96 فلسطینی شہید، 139 زخمی ہو گئے، بیت لاہیہ میں رہائشی ٹاور پر اسرائیلی فضائی حملے میں 72افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 17 فلسطینی شہید ہو گئے، مغربی کنارے سے قابض فوج نے مزید 15 نہتے فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر لیا۔اسرائیل کی نسل کشی میں 43ہزار 846 فلسطینی شہیڈ جبکہ 1لاکھ 3 ہزار 740 زخمی ہوگئے۔

اشتہار
Back to top button