بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

دھند اور سموگ کے باعث حادثات میں 4 افراد جاں بحق

 دھند اور سموگ کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری اور سموگ کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔اس کے علاوہ ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button