بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام نمبرداران اور کسان کنونشن پیداواری مہم برائے گندم کا انعقاد

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام نمبرداران اور کسان کنونشن پیداواری مہم برائے گندم کا انعقاد تحصیل قائد آباد میں کیا گیا۔ کسان کنونشن کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال تھے۔

”پیداواری مہم برائے گندم” کے حوالے سے کنونشن کروانے کا مقصد کسانوں میں جدید طرز سے گندم کی کاشت کر کے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی آگاہی فراہم کرنا تھا۔کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خالد عباس سیال نے کہاکہ ہمارے ملک کی معیشت کا کل عنصر ہمارے کسان ہیں پاکستان میں کسان اور زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کیلئے کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اور سولر کی صورت میں بہترین ریلیف فراہم کیا ہے اور گندم کی بہترین پیداوار دینے والے کسانوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر قائدآباد عبدالحنان خان نے کسان کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم ہماری خوراک کااہم ترین جزو ہے۔ ملکی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گندم کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا وقت کا تقاضا ہے۔اس سلسلہ میں موجودہ حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی بھرپور فصل کی توقع رکھتے ہیں تاکہ ہماری خوراک کی ضروریات میں خودکفالت کا خواب پورا ہوسکے۔

اس موقع پر کسانوں نے حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہااور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسان کنونشن کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔

کنونشن میں کاشتکاروں کو متوازن کھادوں کے استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے بارے آگاہی دی گئی۔ کسان کنونشن میں ملکی زراعت میں کسان کے کر دار کو اجاگر کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button