محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ نے گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور فارمرز کی خوشحالی کیلئے ضلع میں لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ نے گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور فارمرز کی خوشحالی کیلئے ضلع میں لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیاہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودہاڈاکٹر عارف سلطان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیوسٹاک کے دفتر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ارشدلطیف کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے ساتھ کام کرنے والے تاجر حضرات کی رجسٹریشن کی گئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کریڈیٹ سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے قریبی ویٹرنری ہسپتال سے رجسٹریشن کروائیں۔
رجسٹریشن کیلئے اپنے موبائل سے PLCکے بعد شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070بھیجیں۔اس سکیم کے تحت وہ فارمر جو درست شناختی کارڈ کے حامل ہیں، ان کے موبائل فون سم ان کے نام رجسٹراور ایکٹو ہیں اور کم ازکم 5نرجانور (گائے /بھینس)کے بچے موجود ہیں۔فارمر کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو۔اس منصوبے کے تحت لائیو سٹاک فارمرز کو 4ماہ کیلئے 135000سے لیکر 270000روپے تک بلا سود قرض رقم دی جائے گی۔ جس سے ونڈا،سائلج اور منرل مکسچر کی خریداری کی جاسکتی ہے جبکہ 4ماہ کی مدت ختم ہونے پر 1ماہ کے اندر قرض کی واپسی کی سہولت ہوگی۔