حکومت پنجاب کے ویژن کھیلتا پنجاب گیمز2024؛ بیڈ منٹن بوائز اور اتھلیکٹس بوائز کے فائنل میچز جوہرآباد میں منعقد
حکومت پنجاب کے ویژن کھیلتا پنجاب گیمز2024میں بیڈ منٹن بوائز اور اتھلیکٹس بوائز کے فائنل میچز 2اور3نومبر کو منعقد ہوئے۔
ان مقابلوں میں انٹر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن بوائز کا فائنل میچ جے بی اکیڈمی جوہرآباد اور پنجابین بیڈ منٹن کلب کے ما بین3نومبر کو بمقام انڈور سپورٹس جمنیز یم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔یہ میچ پنجابین بیڈ منٹن کلب نے اپنے نام کیا۔
علاوہ ازیں اتھلیٹکس بوائز کے میچ 2اور3نومبر کو سپورٹس اسٹیڈیم اولڈ میلہ گراؤنڈ جوہرآباد میں منعقد ہوئے جس میں 100m,200,400,800جیولین تھرو،ڈسکسک،لونگ جمپ،ہائی جمپ کے ایونٹ شامل تھے۔ 100میٹر کی ریس میں اول پوزیشن محمد شارق جبکہ دوئم پوزیشن سفیان،200میٹر ریس میں اول پوزیشن محمد شارق، دوئم پوزیشن سرمد، 400میٹر کی ریس میں سرمد نے اول پوزیشن جبکہ سفیان نے دوئم پوزیشن، اسی طرح 800میٹرکی ریس میں شہریار ے اول جبکہ محمد باقر نے دوئم پوزیشن حاصل کی۔
پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔