مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ بونیر کے علاقے چغرزئی میں پیش آیا، گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نیتجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی بھی جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور وین حادثہ میں8 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار جبکہ مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کیلیے دعا کی،انہوں نے زخمیوں کیلیے نیک خواہشات اور اُن کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔