صحت
24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے 4،4 ، چکوال اور وہاڑی سے ڈینگی وائرس کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان کے مطابق ایک ہفتے میں 954 اور رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 5897 کیسز رپورٹ ہوئے۔