آر پار اور دنیا بھر میں جموں کشمیر کے لوگوں نے 27 اکتوبر 2024ء کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا، ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم جموں کشمیر کے لوگوں نے 27 اکتوبر 2024ء کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا جسکا مقصد بھارت اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے اپنے مادر وطن پر غیر قانونی طور پر بھارتی قبضے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور وہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ
کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو جموں کشمیر پر بھارت نے فوجی یلغار کر کے ایک بڑی جارحیت کی ہے۔ حریت رہنما نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضے سے نہ صرف جموں کشمیر کے لوگوں کی شناخت سخت خطرے میں ہے بلکہ پورے خطے کا امن وامان اور استحکام داؤ پر لگا ہوا ہے۔ حریت رہنما نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے کبھی بھی بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیا اور وہ اسکے خلاف اپنی جدوجہد عزم وہمت سے جاری وساری رکھے ہوئے ہیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبداالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضے کیخلاف گزشتہ 77 برس سے بھر پور مزاحمت کر رہے ہیں،
27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج کے حملے اور 5 اگست 2019ء میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لیے آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مزمتی احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیا۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کشمیر پر فوجی حملہ کیا اور جموں کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے خلاف اس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیاتھا۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
چیئرمین نے گرفتاریوں اور چھاپے مار کارروائیوں کے دوران سردی میں درجنوں افرادوں کی گرفتاری پر فکر و تشویش کا اظہار کیا اور پر روز مزمت بھی کی ہے۔