بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

’ایمان ہسپتال‘ سول لائن نزد پاسپورٹ آفس جوہرآباد کا باقاعدہ افتتاح

"ایمان ہسپتال” سول لائن نزد پاسپورٹ آفس جوہرآباد کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔

اس موقع پر منعقدہ شاندار تقریب کے دوران ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کی پیاری بیٹی ایمان آصف قاضی نے فیتہ کاٹ کراس کاافتتاح کیا اور کیک کٹنگ سرمنی بھی ہوئی۔

ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کے مطابق ہماری خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ضلع بھر کے اعلی ا افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادران اور ڈاکٹرز کمیونٹی نے اس پروقارتقریب میں بھرپور شرکت کی۔

ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے امید ظاہرکی کہ انشااللہ ایمان ہسپتال تمام تر جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ جس سے ضلع خوشاب کی عوام کو علاج معالجے کے لیے دور دراز تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایمان ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی اور
ڈاکٹر عمرانہ آصف قاضی نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا ۔

اشتہار
Back to top button