![](/wp-content/uploads/2024/10/Patrolling-Police-Dist-Khushab-Inter-District-Volly-Ball-and-Rassa-Kashi-games-780x470.avif)
علاقائی
پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ والی بال اور رسہ کشی کے مقابلہ جات
پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ والی بال اور رسہ کشی کے مقابلہ جات بمقام ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہرآباد کرائے گئے۔ جن کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان تھے۔
ان مقابلہ جات میں سرگودھا ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ کی پٹرولنگ پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ رسہ کشی اور والی بال کا فائنل میچ پٹرولنگ پولیس ضلع سرگودھا اور پٹرولنگ پولیس ضلع میانوالی کی ٹیموں کے مابین ہوے۔ جس میں پٹرولنگ پولیس ضلع سرگودھا کی ٹیموں نے فتح حاصل کی۔
آخر میں ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان نے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔