مودی حکومت اسمبلی انتخابات اور پارلیمانی انتخابات کے ذریعے جموں کشمیر کی موجودہ اور اصل صورت حال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما جناب پیر عبدالصمد انقلابی کو بار بار بیماری کی حالت ہی میں بھارتی پولیس گرفتار کرہا ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین نے بار بار اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے خطے میں حالات نارمل ہونے کا دعوی بالکل بے بنیاد ہے جبکہ بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
جھوٹ پر مبنی بے بنیاد الزامات لگا کر آر ایس ایس اور شیو سینا کے زیر اثر بھارتی حکومت حریت پسند رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ جموں کشمیر کے ہر انتخابی حلقے میں پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی انتخابات کا ڈرامہ رچانے کے لئے مسلح فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ 2019ء کے بعد دفعہ 370 اور 35 A کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں پہلی بار انتخابی ڈرامہ رچایاجارہا ہے تاکہ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کیاجائے اوریہ تاثر دیا جائے کہ علاقے میں سب اچھا ہے۔ حلانکہ انتخابات رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہے۔