پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب انفارمیشن بیورو کے زیراہتمام شہداءسانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب انفارمیشن بیورو کے زیراہتمام شہداءسانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیےضلعی صدر ملک محمدعلی ساول کی زیرصدرات ایک پروقار دعائیہ تقریب ڈیرہ جنرل (ر) ملک سلیم اعوان جوہرآباد پر منعقد ہوئی۔ جس میں پی پی پی عہدیداران سمیت ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کاباقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا
تقریب میں شہداءسانحہ کار کی 17ویں برسی پر انھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیاگیا اور دعا کرائی گئی۔
اس موقع پر ضلعی صدرملک محمدعلی ساول اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات چیف انفارمیشن بیورو غلام اکبربھٹی نےتقریب سے خطاب کرتے ھوئے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو کی ملی و قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کے دن ھم شہداء کارساز کو سلام پیش کرتے ھیں جنھوں نے ملکی بقاء اورجمہوری استحکام کےلیے محترمہ بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا۔
بعدازں ضلعی صدر علی ساول اعوان اور جنرل سیکرٹری ملک باسط راجڑ کے ساتھ صدر پی ایس ایف ضلع خوشاب حمداللہ خان نے اپنے عہدیاران اور ممبران کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔