تعلیم
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے زیراہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب تھے
گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے زیراہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب تھے۔
تقریب میں سکول کے تمام اکیڈمک عملہ اور طالبات شریک ہوئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، اساتذہ کے کردار سے ہی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، اساتذہ کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور فرض میں شامل ہے، ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں اساتذہ کا ایک اہم کردار ہے، اساتذہ کے کردار اور مقام و عظمت کو سمجھنا چاہیے یہ ایک مقدس اور پیغمبرانہ پیشہ ہے۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ میں تعر یفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔