بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پروپیگنڈا مہم تیز کردی
امریکا میں ہندو امریکی گروہوں کی بنگلہ دیش کے خلاف پروپیگنڈا مہم
بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف پروپیگنڈا مہم تیز کردی۔ امریکا میں ہندو امریکی گروہوں نے نیویارک میں بنگلہ دیش کے خلاف بینرز لہرا دیے جس میں درج تھا کہ بنگلہ دیشی ہندوں پر تشد بند کرو۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج سول نافرمانی میں منتقل ہوا تو بھارت نواز معزول شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی آرمی چیف کو طلبہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر سے بھارت فرار ہوگئی۔
اس دوران بھارت نے بنگلہ دیشی ہندوں پر تشدد سے متعلق سنسنی پر مبنی خبریں نشرکرنا شروع کردیں۔
آزاد میڈیا کی نشر کی گئی ویڈیوز اور خبروں میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں مسلمان طلبہ و دیگر ہندوں سمیت ان کے عبادگاہوں پر تحفظ کے لیے باقاعدہ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔اب اس پروپیگنڈہ سے متاثر ہندو امریکی گروہوں کی ہدایت پر اشتہاری طیارے نے نیویارک میں مجسمہ آزادی کے گرد چکر لگایاجو دریائے ہڈسن میں واقع ہے۔