![](/wp-content/uploads/2024/10/ramzan-hospital-noorpur-thal-xray-plant-inauguration-780x470.avif)
علاقائی
رمضان ہسپتال نورپورتھل میں ایکسرے پلانٹ کی افتتاحی تقریب
ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر میاں محمد طاہر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خوشنودی خداوندی کا سبب بنتی ہے اور رمضان ہسپتال نورپوررتھل علاقہ تھل کے باسیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان ہسپتال نورپورتھل میں ایکسرے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خصوصی طور پر مخاطب ہوتے ہوئے کیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں علاقہ تھل کی نمائندہ سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
یاد رہے کہ رمضان ہسپتال نورپورتھل طویل عرصے سے علاقہ تھل کے مکینوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے دکھی انسانیت کے مسیحا ڈاکٹر میاں محمد طاہر کی خدمات مثالی ہیں ۔