بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، پروفیسر ملک محمد ندیم سیال کو گریڈ نمبر 18 میں ترقی

نورپورتھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، ہردلعزیز پروفیسر ملک محمد ندیم سیال کو گریڈ نمبر 18 میں ترقی دے کر گورنمنٹ کالج بھکر میں تعینات کردیاگیا، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کااظہار۔

واضح رہے کہ پروفیسر ملک محمد ندیم سیال نورپورتھل کے قابل فخر سپوت اور سیال برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ آپ ہردلعزیز، پروقار، ملنسار،ہنس مکھ اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک ہیں۔قبل ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج جوہر آباد میں بطریق احسن بھرپور تعلیمی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے شاگردان عزیز کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ دریں اثناء ان سروس پروموشن حاصل کرنے پر پروفیسر ملک محمد ندیم سیال نے کہا ہے کہ دوران ملازمت میری ترقی اللہ تعالی ا کا خصوصی فضل و کرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پے درپے شاندار کامیابیاں اللہ رب العزت کے خصوصی فضل و کرم ، میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں۔

اشتہار
Back to top button