بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نابینا افراد کا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس کو سختی نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مظاہرین کے ساتھ کسی قسم کی سختی نہ کرنےکی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں بصارت سے محروم افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا 9 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے سیون کلب کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا اور چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس اہلکاروں کے سرپھاڑنے کے باوجود نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، نابینا افراد نے سڑک واگزار کرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

اشتہار
Back to top button