بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج سے فروخت ہونگے

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ PCB.tcs.com.pk پر پاکستانی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے سے آن لائن فروخت ہوں گے۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی بڑی تعداد میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے ملتان میں دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ بھی مفت ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات (دن 2، 3 اور 4) تک جنرل انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی، جب کہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے ٹکٹ پانچویں اور آخری دن 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے لیے ٹکٹ پہلے ٹیسٹ کے چار دنوں کے لیے 100 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے ہوگی۔ پریمیئم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے لیے ٹکٹ پیر سے جمعرات (دن 1، 2,3 اور 4) ہر ایک میں 200 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ شائقین اسی انکلوژرز سے پانچویں دن کا کھیل 300 روپے میں دیکھ سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب 300 اور 2,000 میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پی سی بی گیلری میں شائقین کو دوپہر کا کھانا ملیں گا۔

اسی مقام پر 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بدھ اور جمعرات (دوسرے اور تیسرے دن) کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ چوتھے اور پانچویں دن کے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہونگے۔

فرسٹ کلاس اور پریمیم انکلوژرز کے لیے، شائقین ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دنوں کے لیے بالترتیب 100 اور 200 روپے میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ چوتھے اور پانچویں دن کے فرسٹ کلاس اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب 200 اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوژرز اور پی سی بی گیلری سے دیکھنے کے خواہشمند شائقین ٹیسٹ کے پہلے تین دنوں کے لیے بالترتیب 300 اور 2000 کے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ دونوں جگہوں کے لیے جمعہ اور ہفتہ (4 اور 5 دن) کے ٹکٹ بالترتیب 400اور 2,500 دستیاب ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے پہلے دن پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ مفت ہوگا۔

دوسرے دن پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ تیسرے ٹیسٹ کے باقی دنوں کے لیے پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ شائقین کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) ٹکٹوں کی قیمت پہلے دو دنوں کے لیے 400 اور باقی دنوں کے لیے 500 روپے ہوگی۔

پی سی بی گیلری میں نشستیں جمعرات اور جمعہ (دن 1 اور 2) کے لیے 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گی، جبکہ ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں میں، شائقین گیلری کے ٹکٹ 2500 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button