
مسجد پیارے مصطفی المعروف استاد شوکت حیات شاہی کھرل والی مٹھہ ٹوانہ میں سالانہ عظیم الشان محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد
اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہوکرہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار مقررین نے مسجد پیارے مصطفی المعروف استاد شوکت حیات شاہی کھرل والی مٹھہ ٹوانہ میں منعقدہ سالانہ عظیم الشان محفل میلادمصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت پیر سید افسر شاہ نے کی جبکہ محفل پاک کی سرپرستی ڈاکٹر محمد حیات شاہی کھرل اور ملک عمردراز شاہی کھرل نے کی۔
اس روحانی وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں صاحبزادہ میاں غلام صادق نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ ہردلعزیز ٹیچرز راہنما ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو خوشاب ملک شوکت حیات شاہی کھرل بھی زینت محفل تھے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد عثمان نے بطریق احسن سرانجام دئیے۔ خطبہ ء استقبالیہ علامہ عبدالرؤف نے پیش کیا جبکہ ممتاز عالم دین علامہ محمد حسنین نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ معروف نعت خوں حضرات نے سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت اور درود وسلام کے نذرانے پیش کئے۔
آخر میں مٹھہ ٹوانہ کے اس کے عظیم الشان اجتماع میں حافظ ممتاز سیالوی نےملک وقوم اورعالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن و خوشحالی کےلیے دعا کرائی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔