بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

میڈیا نمائندگان کی زراعت آفیسرز کے ساتھ نشست کے دوران پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم، کسان کارڈ اور کسانوں کے دیگر مسائل بارے تفصیلی گفتگو

نورپورتھل پریس کلب کے سینیئر صحافیوں کے وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک محمد نواز چدھڑ سے خصوصی ملاقات. زراعت آفیسر رانا محمد رضوان بھی اس موقع پر موجود۔ میڈیا نمائندگان کی زراعت آفیسرز کے ساتھ نشست کے دوران پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم، کسان کارڈ اور کسانوں کے دیگر مسائل بارے تفصیلی گفتگو۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نواز چدھڑ اور زراعت آفیسر رانا محمد رضوان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح وبہبود کےلیے بتدریج ضروری اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024ء ہے جن مواضعات کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائز نہیں ہوا وہ درخواست فارم پر کرکے ساتھ فرد ملکیت اور شناختی کارڈ کی کاپی اٹیچ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آفس جوہرآباد میں جمع کروائیں۔

کسان کارڈ بارے انہوں نے بتایا کہ جیسے جیسے کسان کارڈ بن کر آرہے ہیں کسان بھائیوں کو فون کرکے تقسیم کررہے ہیں.کسان کارڈ کے لئے اپلائی کیا جاسکتا ہے اسکی ابھی آخری ڈیٹ مقرر نہیں ہوئی. زراعت آفیسرز کے مطابق جن کسان بھائیوں کے ریونیو ریکارڈ کا مسئلہ ہو وہ لینڈ ریکارڈ سنٹر جاکر بائیو میٹرک اپ ڈیٹ کروائیں پھر اپلائی کریں۔ مزید معلومات کے لئے دفترزراعت سے رابطہ کریں۔

ملک محمد نواز چدھڑ اور رانا محمد رضوان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تحصیل نورپورتھل کے کسانوں فلاح و بہبود کےلیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروءے کارلایاجائے گا۔

اشتہار
Back to top button