حادثات و جرائم
تیز آندھی اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، 5 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع چارسدہ سمیت میں آندھی اور تیز بارش کے بعد آنے والے طوفان سے کئی چھتیں اڑ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی خٹ کورونہ میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ چارسدہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اوران کے 3 بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو چارسدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں متاثرین زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئےجاں بحق ہوگئے۔